بہاول پور(آئی این پی)بہاول پور میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکی جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں۔بجلی گرنے سے 3بھینسیں بھی ہلاک ہوگئیں۔ بہاول پور کے نواحی علاقے جھوک بھولے شاہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران ایک مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 سالہ لڑکی بھاگی مائی جاں بحق ہوگئی جبکہ دو خواتین زخمی بھی ہوئیں،آسمانی بجلی گرنے سے قریب واقع جانوروں کے باڑے میں موجود3 بھینسیں بھی ہلاک ہوگئیں۔