بہاولپور:(آئی این پی)عینی شاہدین کے مطابق حنا خالد شاپنگ کر کے گھر جانے لگی تو ملزم شہزاد عرف ریحان تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر فرار ہو گیا۔ حنا خالد نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رکشہ روکا اور دیگر افراد کی مدد سے بہاولپور وکٹوریہ اسپتال پہنچ گئی۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے فوری آپریشن کرکے اسکی جان بچالی۔ اہل خانہ کے مطابق رشتہ سے انکار پر ملزم انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ جس کے خلاف بغداد پولیس اسٹیشن میں انہوں نے پہلے ہی درخواست دے رکھی ہے۔