بہاولپور: (ملت+اے پی پی) تحریک انصاف کے جلسے میں شامل کھلاڑی ہمیشہ کی طرح پھر بے قابو ہو گئے۔ بھگدڑ مچی اور کئی کارکن زخمی بھی ہو گئے۔ سٹیج کے گرد کانٹے دار تار کا حصار تھا جبکہ کارکن سٹیج کے قریب پہنچنے کو بے قرار تھے۔ پولیس روکتی رہی، سپیکر سے ہدایات بھی ملتی رہیں مگر کھلاڑیوں نے ایک نہ سنی۔ کسی نے تاروں کے اندر سے راستہ بنانے کی کوشش کی تو کسی نے اوپر سے پھلانگنے کی ٹھان لی۔ اس دوران کپتان بھی ہدایات دیتے رہے مگر کھلاڑی پیچھے نہ ہٹے۔ کسی کے کپڑے پھٹے، کو ئی ہاتھ پاؤں زخمی کروا بیٹھا جو نکل نہ پایا وہ تاروں میں الجھ کر رہ گیا۔