خبرنامہ پنجاب

بہاولپور: گیس سلنڈر پھٹنے سے 6 افراد زخمی

بہاولپور:(اے پی پی)بہاولپور میں برف بنانے والے کارخانے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق قائم پور کی بستی منظور آباد میں برف بنانے والے کارخانے میں امونیا گیس سلنڈر پھٹ گیا، کارخانے سے ملحقہ بستی میں 5خواتین سمیت ایک بچہ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ امونیا سلنڈر پھٹنے سے علاقے میں امونیا گیس پھیل گئی۔