بہاول پور :(اے پی پی)بہاول پور میں کم عمر لڑکا لڑکی کی شادی کرانے کی کوشش پولیس نےناکام بنادی جبکہ دولہادلہن کے والد اور نکاح خواں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مہاجر کالونی میں کم عمر لڑکا اور لڑکی کی شادی ہونےوالی تھی۔ اطلاع پر ملنے پر پولیس نے چھاپا ماردیا۔ اس دوران لڑکے کے والد حضور بخش ، دلہن کےوالد عبدالستار اور نکاح خواں قاضی محمد اسحاق کو گرفتارکرلیا جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانا الجدید میں درج کرلیاگیا ہے۔دوسری جانب چائلڈ پروٹیکشن کی انچارج نوشابہ ملک کاکہناہےکہ لڑکی کی عمر16اور لڑ کے 18سال ہے اوردونوں عاقل بالغ ہیں ۔