خبرنامہ پنجاب

بہاول پور: دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید

بہاول پور:(آئی این پی) بہاول پور میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے کاؤنٹر ٹیرریزم ڈیپارٹمنٹ کے اے ایس آئی کو شہید کر دیا ۔ بہاولپور میں خانقاہ شریف کے قریب قومی شاہراہ پر یہ افسوناک واقع صبح ساڑھے 8 بجے اس وقت پیش آیا جب اللہ دتہ نامی اہلکار ہتھیجی گاؤں سے دفتر بہاولپور آرہا تھا ۔ عینی شادین کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جن میں سے ایک نے ہیلمٹ پہننا تھا ۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور سی ٹی ڈی حکام جائے واقع پر پہنچ گئے ۔ جاں بحق اہلکار کی میت پوسٹمارٹم کے لیے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔