خبرنامہ پنجاب

بہنوں بیٹیوں کی عزت کرنی چاہئیے: سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہر ایک کو اپنی بہنوں بیٹیوں کی عزت کرنی چاہئیے ۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ایک مذہبی جماعت کے سینیٹر نے گزشتہ روز ٹی وی شو کے دوران ایک خاتون کو ہراساں کیا ہے‘ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ اس پر سپیکر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کو اپنی بہنوں بیٹیوں کی عزت کرنی چاہیے۔ اس حوالے سے جو بھی ہو سکا کیا جائے گا۔