خبرنامہ پنجاب

بیجنگ سے لاہورآنیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

لاہور (آئی این پی ) بیجنگ سے لاہورآنے والی پی آئی اے کی پرواز کا ایک انجن بند ہوگیا جس کے باعث پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، عملے سمیت تمام مسافر محفوظ رہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کیمطابق پی آئی اے کی پرواز 853بیجنگ سے براستہ اسلام آباد، لاہور آرہی تھی کہ اسکا انجن نمبر 2 بند ہوگیا۔ پائلٹ نے حاضردماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجن نمبر ایک پر ہی طیارہ بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں عملے سے سمیت 105مسافرسوار تھے جومحفوظ رہے۔