لاہور: (ملت+اے پی پی) لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج عرفان انجم کے ساتھ وکلاء کی بد تمیزی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ ویڈیو میں دیکھا اور سُنا جا سکتا ہے کہ بیرسٹر احتشام اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جج کے ساتھ گالم گلوچ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج عرفان انجم نے بیرسٹر احتشام کا من پسند فیصلہ نہ دینے پر انکار کیا تو بیرسٹر احتشام نے دھمکی دیتے ہوئے کہا میری بات سمجھ نہیں آتی تمہارا کالا کوٹ اتروا دوں گا۔ واضح رہے گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان انجم کی عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی اس دوران بیرسٹر احتشام اور نے ساتھی وکلا کی ایڈیشنل سیشن سے تلخی ہو گئی۔ وکلا نے جج سے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور روسٹرم پر پڑی مقدمات کی فائلوں کو اٹھا کر زمین پر پھینک دیا تھا اور ایڈیشنل سیشن جج نے عدالتی کارروائی روک دی اور سیشن جج لاہور کو واقعہ سے آگاہ کر دیا تھا۔