اسلام آباد:(اے پی پی) :بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد سے بیرون ملک جانیوالے میاں بیوی کو گرفتارکرکے پستول برآمد کرلیا۔ کوہاٹ کا رہائشی عظیم اپنی اہلیہ کے ہمراہ بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی پروازکے ذریعے دبئی جارہا تھا،چیکنگ کے دوران سامان سے ایک پستول اورگیارہ گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ اے ایس ایف حکام نے میاں بیوی کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے،جہاں دونوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔