بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرطیارے کی سیڑھی گرنےسے5 افراد زخمی
راولپنڈی:(ملت آن لائن) بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز کے ساتھ لگائی گئی سیڑھی گرنے سے 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز کے ساتھ لگائی گئی سیڑھی گرنے سے 3 خواتین سمیت 5 مسافر زخمی ہوگئے۔ لفٹ خراب ہونے پرمعذورمسافروں کو سیڑھی کے ذریعے جہازپرپہنچایا جا رہا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پی آئی اے کی سینئرسٹیزن اورمعذورافراد کیلئے خصوصی رعایت ختم خیال رہے کہ یکم فروری کو پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ نے معذوراورعمررسیدہ افراد سے ان کا حق چھین لیا تھا اور اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازوں پررعایت ختم کردی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 جنوری کو پی آئی اے انتظامیہ نے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹا کر ان کی جگہ جونیئر افسر تعینات کردیے تھے۔