خبرنامہ پنجاب

بینظیرایئرپورٹ؛ پاکستانی جعلی شہریت والامسافرگرفتار

اسلام آباد (آئی این پی) بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی جعلی شہریت حاصل کرنے والے مسافرکو گرفتار کرلیا۔جمعہ کو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی ۔جس کے نتیجے میں پاکستان کی جعلی شہریت حاصل کرنے والا مسافر گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ضابط گل نامی مسافر کو سعودی عرب سے اسلام آباد کی پرواز این ایل 714 سے گرفتار کیا گیا،ملزم نے نادرا کا جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنایا ہوا تھا،ملزم کو نادرا کی جانب فراہم کی گئی معلومات کے تناظر میں گرفتار کیا گیاہے۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافر کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کی انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔(اح)