اسلام آباد (ملت + آئی این پی) بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر اے این ایف نے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی‘ ایک کلو ہیروئن مٹھائی کے ڈبے میں رکھی گئی تھی۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن بحرین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایک کلو ہیروئن مٹھائی کے ڈبے میں رکھی گئی تھی۔