خبرنامہ پنجاب

بینکوں سے قرضے معاف کرانیوالے بھی احتساب کی باتیں کر رہے ہیں :شہباز شریف

خیر پور ٹامیوالی:(آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج بینکوں سے قرضے معاف کرانے والے بھی احتساب کی باتیں کر رہے ہیں ، دو ہزار چودہ کے دھرنوں کا اللہ نے دھڑن تختہ کیا تھا ، آج قوم کے بچے بچے کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے ، ترقیاتی منصوبوں میں ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو ان کا گریبان اور عوام کا ہاتھ ہوگا ۔ سر پر سفید پگڑی ، پر جوش انداز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف عمران خان اور جہانگیر ترین پر خوب گرجے اور برسے ۔ شہباز شریف نے کہا حیرت ہے آج وہ بھی کہتے ہیں کہ احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے بینکوں سے قرضے معاف کرائے ۔ شہباز شریف نے کہا 2014 کے دھرنوں کا اللہ نے دھڑن تختہ کیا تھا ، آج بھی مخالفین کی سازش ناکام ہو گی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا آج قوم کے بچے بچے کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا اگر ترقیاتی منصوبوں میں ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو میرا گریبان اور آپ کا ہاتھ ہوگا ۔ شہباز شریف نے خیر پور ٹامیوالی میں تھریشر چلا کر گندم کی کٹائی کا افتتاح کیا اور 2018 میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوجانے کی نوید بھی سنائی ۔