لاہور:(اے پی پی)کھانےپکانےکےبین الاقوامی مقابلوں کی فاتح پاکستانی شیف ٹیم ترکی سے وطن واپس پہنچ گئی۔ پاکستانی شیف ٹیم نےایونٹ میں15طلائی،13چاندی اور ایککانسی کاتمغاجیتا۔ترکی میں انواع و اقسام کے کھانے پکانے کے بین الاقوامی مقابلے تین روز تک جاری رہے جن میں چالیس ممالک نے حصہ لیا۔ پاکستان کی جانب سے 12 رکنی ٹیم اس ایونٹ میں شریک ہوئی۔خوشبودار اور لذتوں بھرے کھانوں کے ججز بھی پاکستانی شیفس کے قائل نظر آئے اور تعریف کیساتھ ان کے شوق اور لگن کو بھی بیحد سراہا۔کامیابی سمیٹنے اور میڈلز کو اپنے ملک کے نام کرنے پر پاکستانی شیف بہت خوش ہیں۔