خبرنامہ پنجاب

بیوی کو قتل کرنے بعد شوہر کی خودکشی

سیالکوٹ (ملت + آئی این پی) سیالکوٹ کے علاقے مظفر پور میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ۔پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے مظفر پور میں گھریلو حالات سے تنگ آکر ایک شخص نے فائرنگ کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خودکشی کر لی۔ ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد سر پر گولی مار کر خودکشی کر لی جس کے بعد پولیس نے دونوں لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ شوہر نے گھریلو حالات سے تنگ آکر ایسا کیا تاہم دونوں کے لواحقین کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔