خبرنامہ پنجاب

بےنظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمسافرسے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

اسلام آباد(آئی این پی ) بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکسٹم حکام کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں مسافر کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرلی گئی ۔ اسلام آباد میں بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکسٹم حکام کی جانب سے کارروائی کے دوران عزیرالرحمان نامی مسافرسے 1 کلو 115 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی، سرگودھا سے تعلق رکھنے والا مسافر نجی پرواز ایس وی 723 سے ریاض جارہا تھا جب کہ ملزم سے برآ مد کی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 1 کروڑروپے سے زیادہ ہے۔ڈی سی کسٹمز ڈاکٹر طاہر کا کہنا ہے کہ اے این ایف کی چیکنگ کے بعد مسافر کسٹمزکاؤنٹرتک پہنچا تھا تاہم سامان کو مشکوک جان کرتلاشی لی گئی، قبضے میں لی گئی آئس ہیروئن مسافر کے سامان میں مشروب کے ڈبے میں چھپائی گئی تھی تاہم ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔