خبرنامہ پنجاب

بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ؛ مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد

راولپنڈی: (ملت+آئی این پی) بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرکے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی۔پیر کو اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف نے کارروائی کرکے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی ،ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے راس الخیمہ جانا چاہتا تھا،ملزم صوابی کا رہائشی ہے،ملزم کو مزید تفتیش کیلئے اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کردیا گیا ہے۔