لاہور(اے پی پی)پنجاب حکومت نے یونیسکو کوتاریخی مقامات کے تحفظ کی یقین دہانی کرادی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے سے کوئی تاریخی مقام متاثر نہیں ہوگا۔پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر یونیسکو کے وفد کو لاہور میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت 4 محکموں کے سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے یونیسکو کو یقین دہانی کرائی کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے دوران تاریخی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔بریفنگ کے بعد یونیسکو کے وفد نےپنجاب حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔