تاندلیانوالہ (آئی این پی )تاندلیانوالہ میں لین دین کے تنازع پر بھائیوں نے پیٹرول چھڑک کر بھائی اور بھابھی کو آگ لگا دی۔تاندالیانوالہ میں چار بہن بھائیوں نے پٹرول چھڑک کر بڑے بھائی اور بھابی کو آگ لگا دی ، دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تاندلیانوالہ میں لین دین کے تنازع پر بھائیوں نے پیٹرول چھڑک کر بھائی اور بھابھی کو آگ لگا دی ،متاثرین کو بعد ازاں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوملزموں کو گرفتار کر لیا۔ تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے دانہ آباد کنجوانی کے رہائشی 4 بھائیوں مصطفی ، امیر، مرتضی اور نور حسن کے درمیان رقم کے لین دین پر جھگڑا ہو گیا۔ میر اور مرتضی نے اپنے بھائی مصطفی اور بھابھی نسرین پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے دونوں میاں بیوی بری طرح جھلس گئے جن کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے مصطفی کی حالت غیر ہونے پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے برن یونٹ ریفر کر دیا ، مصطفی اور نسرین کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی۔