تاندلیانوالہ:(اے پی پی) تاندلیانوالہ تحصیل کچہری میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آیا شخص جاں بحق ، ملزم فرار ۔ تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے چک نمبر 451 گ ب روپڑیاں کا رہائشی 40 سالہ منشاء کی بلوچ برادری سے قتل کی دشمنی چلی آ رہی تھی جبکہ منشاء آج تحصیل کچہری میں پیشی پر آیا ہوا تھا اور اپنے وکیل مہر عباس ایڈووکیٹ کے چیمبر میں بیٹھا ہوا تھا کہ مخالفین نے چیمبر کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے منشاء موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ وکلاء کی طرف سے سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈی ایس پی آفس اور 15 آفس کے سامنے پیش آنا لمحہ فکریہ ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔