سرگودھا۔(ملت آن لائن) ضلع سرگودھا میں پٹرول پمپس کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں جو پٹرول پمپ مالکان نے سرکاری جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے اگلے مرحلہ میں ان کیخلاف آپریشن کیا جائیگا ،ذرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ایسے پٹرول پمپ مالکان جنہوں نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہے یا پھر ہورڈنگ بورڈ نصب کئے ہوئے ہیں ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی، اگر پمپ مالکان نے خود سے سرکاری اراضی خالی نہ کی تو بھرپور طریقہ سے آپریشن کرتے ہوئے اراضی کو واگزار کرایا جائیگا، انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کو دیکھتے ہوئے پمپ مالکان نے سرکاری اراضی کو خود سے واہگزار کرنا شروع کردیا ہے تاکہ عوام کی پریشانی کا خاتمہ ہوسکے۔