تجاوزات کیخلاف میگا آپریشن کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(ملت آن لائن)تجاوزات کیخلاف، مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے تجاوزات کیخلاف میگا آپریشن کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی، قرار داد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبے بھر کی اہم شاہراہوں پر ریڑھی بان اور کھوکھے والوں نے قبضہ کر رکھا ہے، یہاں تک فٹ پاتھ پر بھی قبضہ کرلیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ لاہور شہر میں جگہ جگہ فٹ پاتھ پر انہوں نے قبضہ کرلیا ہے، تجاوزات کی بھر کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے، ماڈل ٹاؤن ،گلبرگ ، لنک روڈ، ایبٹ روڈ ، میکلور روڈ ،لکشمی چوک سمیت تمام بڑے چوکوں میں کئی کئی گھنٹے ان تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے اکثر سکول ،کالج اور دفتر جانے والوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات کرے کہ صوبے بھر میں تجاوات کیخلاف میگا آپریشن کیا جائے۔