خبرنامہ پنجاب

تحریک انصاف نےرائیونڈ مارچ کےحتمی مقام کا اعلان کردیا

لاہور: (آئی این پی) کپتان نے بڑے سیاسی محاذ کیلئے جگہ کا اعلان کر دیا۔ تیس ستمبر کو اڈہ پلاٹ پر ہی جلسہ ہو گا۔ تحریک انصاف انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کرے گی۔ احتجاج کے لئے تین مختلف مقامات زیر غور تھے لیکن قیادت کو بھوبتیاں چوک پسند آیا نہ رائے ونڈ اجتماع کا مقام۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے مارچ کے شرکا کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں پی ٹی آئی کے جمہوری حق کا احترام کریں گے۔ عمران خان بھی سیاسی بلوغت کا ثبوت دیں۔ وزیر قانون نے پی ٹی آئی چیئرمین کو نواز شریف کی شاگردی کا مشورہ بھی دیا ہے۔