خبرنامہ پنجاب

تحریک انصاف نےرائےونڈمارچ کےحوالےسےضلعی انتظامیہ کوخط لکھ دیا

لاہور:(ملت+اے پی پی) تحریک انصاف نے رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کوخط لکھ دیا جس میں جلسے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کوخط لکھ دیا گیا ہے، خط تحریک انصاف لاہوررورل کے صدر ظہیرعباس کھوکھرکی جانب سے ڈی سی او کولکھا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں جلسے کی اجازت نہیں مانگی گئی بلکہ انتظامیہ کو صرف اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے تاہم پی ٹی آئی نے خط کے زریعے سیکورٹی اوردیگر انتظامات پر تعاون بھی مانگا ہے۔ حکومت نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا تاہم امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والے عناصرکے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا تھا۔