خبرنامہ پنجاب

تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی

لاہور: (ملت+آئی این پی) مشیر خارجہ سر تاج عزیز کے دورہ بھارت کیخلاف تحریک انصاف کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر ہمارے جوان اور عام شہری شہید کر رہا ہے جبکہ حکمران بھارت سے سختی سے نمٹنے کے بجائے کمزوری دکھا رہے ہیں۔ موجودہ خارجہ پالیسی حکمرانوں کی مکمل ناکامی کا ثبوت ہے۔ سرتاج عزیز 4 دسمبر کو بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے جارہے ہیں وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ کسی بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے کوئی بھی وفد بھارت روانہ نہ کرے۔