لاہور: (ملت+اے پی پی) جناح ہسپتال لاہور میں مریضہ کی ہلاکت کا معاملہ ، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں معاملہ اٹھانے کے لئے توجہ دلائو نوٹس جمع کرا دیا ۔ تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں جناح ہسپتال لاہور میں مریضہ کی ہلاکت کا معاملہ اٹھانے کے لئے توجہ دلائو نوٹس جمع کرا دیا ۔ توجہ دلائو نوٹس رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرایا گیا جس میں مریضہ کو علاج اور بیڈ فراہم کرنے کے بجائے ٹھنڈے فرش پر لٹانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ مریضہ کی ہلاکت پر ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی ہے نوٹس میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے ۔ گذشتہ روز قصور کی ساٹھ سالہ زہرہ بی بی کو پہلے پی آئی سی لایا گیا جہاں سے اسے سروسز بھیج دیا گیا ۔ سروسز والوں نے زہرہ کو جناح ہسپتال بھجوا دیا جہاں وہ کئی گھنٹے ٹھنڈے فرش پڑی رہی اور آخر کار دم توڑ گئی ۔