خبرنامہ پنجاب

تحریک انصاف کے جلسے میں آف شور کمپنیوں والے لوگ بیٹھے تھے: رانا ثناء اللہ

لاہور:(آئی این پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا پی ٹی آئی کے جلسے پر ردعمل میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے فیصل آباد میں ہونے والے جلسے میں سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ آف شور کمپنیوں کی بات کرنے والے عمران خان کے دائیں بائیں انہی کمپنیوں والے لوگ بیٹھے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں لوگوں کی تعداد پچھلے جلسوں سے کم رہی۔ رانا ثناء اللہ نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا-