خبرنامہ پنجاب

تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے بعد ایف نائن پارک کچرے کے ڈھیر میں تبدیل

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے بعد ایف نائن پارک کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سمیت پھولوں اور پودوں کا بھی نقصان ہوا، انتظامیہ ابھی تک کچرے کے ڈھیر کی صفائی نہ کرا سکی، پھولوں اور پودوں کے ہونے والے نقصان کی وجہ سے مالی بھی پریشان ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ہونے والے پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے بعد ایف نائن پارک کا نقشہ ہی تبدیل ہو گیا، پارک کی صفائی کی ذمہ داری سی ڈی اے بھی لیت و لعل سے کام لینے گی، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں سے تعفن اور بدبو بھی آگے لگی، پارک میں علی الصبح سیر کیلئے آنے والے بھی پارک میں گندگی پرسخت برہم دکھائی دیئے، وہاں موجود شہریوں نے بتایا کہ عوامی مقامات پر سیاسی پارٹیوں کو جلسے اور جلوسوں کو اجازت نہ دی جائے، سیاسی جماعتیں عوامی مقامات کا خیال ہی نہیں رکھتیں، پارک میں موجود مالیوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے پھولوں اور پودوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔(اح+ع ح)