لاہور:(ملت آن لائن) تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس کی تقریب آج ہو گی۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری شرکت کریں گے اور یوم تاسیس کا کیک کاٹیں گے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے 38ویں یوم تاسیس پر پوری دنیا کے کارکنوں کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 2 یونیورسٹیز، درجنوں کالجز، 700 سے زائد سکول تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کر رہے ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن کو اب عالمی تناظر میں دیکھا جانے لگا ہے۔ اس تحریک نے دنیا بھر میں درست اسلامی تشخص کو زندہ کیا ہے۔ لوگوں میں ظلم کیخلاف آواز بلند کرنے کی جرأت پیدا کی ہے۔