خبرنامہ پنجاب

تحر یک انصاف آئین وقانون کی حکمرانی اور حق وسچ کیساتھ کھڑی ہے: چوہدری سرور

لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک کی جڑوں کو مضبوط کر نے کیلئے بلا تفر یق احتساب لازم ہو چکا ہے ‘کر پشن کر نیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت کے ساتھ ہو سب کا احتساب ہونا چاہیے ‘تحر یک انصاف آئین وقانون کی حکمرانی اور حق وسچ کیساتھ کھڑی ہے ‘پانامہ لیکس کا معاملہ سپر یم کورٹ میں ہے جہاں یقیناًفیصلہ انصاف اور قانون کے مطابق ہوگا‘سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو قوم آج بھی سلام پیش کرتی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ بن چکی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ یہ مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی جماعت کیساتھ احتساب کے معاملے میں کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے جس جماعت میں کرپشن سمیت دیگر غیر قانونی کام میں ملوث لوگ موجود ہیں انکو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے اور تحر یک انصاف آج بھی اپنے اس موقف پر قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے پہلے قانون کی حکمرانی قائم کر نا ہوگی کیونکہ جب قانون کی حکمران قائم ہو جائیگی تو پھر اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سب کا ہی احتساب ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مسائل کا حل حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ۔