لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے علماء کرام کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ پوری ذمہ داری سے اس امر کا اظہار کر رہے ہیں کہ حکومت پنجاب کسی ایسے قانون کی منظوری کا تصور بھی نہیں کرسکتی جو اسلام یا اسلامی تعلیمات کے منافی ہو تاہم اس حقیقت کا بھی اعتراف ہے کہ کسی بھی شعبے میں کی جانے والی کوئی بھی انسانی کوشش حرف آخر کا درجہ نہیں رکھتی ۔ حکومت پنجاب نے خواتین کو تشدد سے بچانے کے لئے تحفظ خواتین ایکٹ منظور کر کے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی طرف ایک قدم اٹھایا ہے۔ حکومت پنجاب نے اس ضمن میں علماء کرام سے تجاویز مانگنے کا فیصلہ کیا ہے اگر علماء اس ایکٹ کی کوئی شق خلاف اسلام تصور کرتے ہیں تو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا