خبرنامہ پنجاب

تحفظ خواتین بل پر پنجاب حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے کسی طرح کی مشاورت نہیں کی:مولانا شیرانی

لاہور(آئی این پی)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ تحفظ خواتین بل پر پنجاب حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے کسی طرح کی مشاورت نہیں کی ،بل کا اسلامی تعلیمات اور اقدار سے کوئی تعلق نہیں اور یہ مغربی ممالک کے قانون کا چربہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ خواتین پر اگر تشدد ہوتا ہے تو وہ جہالت ہے اور اس جہالت کو دور کرنے کے لئے اسلامی تعلیمات کو عام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ خواتین بل پر پنجاب حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے کسی طرح کی مشاورت نہیں کی ۔ یہ بل اسلامی اقدار اور آئین کے بھی منافی ہے ۔ یہ بل مغربی ممالک کے قانون کا چربہ ہے ۔