ملتان:پی (آئی این پی)چمبر آف کامرس کی جانب سے منعقدہ تقریب میں خواتین کی بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے از راہ مذاق کہا کہ جب سے حقوق نسواں بل آیا ہے تب سے تمام مرد خوف زدہ ہیں اور مجھ سمیت تمام مروں کے اپنے گھروں میں تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ رفیق رجوانہ کا مزید کہنا تھا کہ ملتان میں میٹرو بس منصوبے کے کام میں سست روی ٹیکنیکل مسئلے کے باعث ہے تاہم اس منصوبت کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔