تربیلا غازی(آئی این پی) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1481.91 فٹ پر آگئی۔ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی اضافہ۔تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے شبعہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1481.91 فٹ آگئی ہے۔ڈیم میں پانی کی آمدمیں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ڈیم میں پانی کی آمد50 ہزارسات سو کیوسک ہو گئی ہے۔ جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج 52ہزاہ دو سو کیوسک کر دیا گیا ہے۔تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار کے حوالے سے بتایا گیا کہ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار ایک ہزار24 میگاواٹ ہو گئی ہے۔ تربیلا بجلی گھر کے چارپیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں دس یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔