اسلام آباد :(اے پی پی) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1479.22فٹ اور منگلا ڈیم میں 1135.30فٹ ہو گئی ہے۔ بدھ کو ارسا کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 67800کیوسک اور اخراج 13200کیوسک جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 79600اور اخراج 14800کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 27لاکھ 30ہزار ایکڑ فٹ اور منگلا میں 14لاکھ 77ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا ہے۔