لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی مخالف سیاست کرنے والوں کو 2018ء کے انتخابات میں بری طرح شکست ہو گی‘ ان عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے عوامی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالی ‘ ترقیاتی منصوبوں کے مخالفین عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی نہیں چاہتے۔ بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ یہ عناصر پہلے بھی ناکام رہے آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔ وہ ہفتہ کو لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے مخالفین عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی نہیں چاہتے۔ شفافیت اور خدمت کی سیاست نے ہمیشہ منفی سیاست کو شکست دی ہے۔ بے بنیاد الزا مات لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان عناصر کو شفاف منصوبوں کی تکمیل سے ان کی رہی سہی سیاست بھی دفن ہونے کا خوف ہے۔ ان عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے عوامی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ترقی مخالف سیاست کرنے والوں کو 2018ء کے انتخابات میں بری طرح شکست ہو گی۔ یہ عناصر پہلے بھی ناکام رہے آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔ ۔۔۔(رانا)