خبرنامہ پنجاب

ترکی: فوجی بغاوت کی کوشش عوام کی خوشحالی کیلئےسازش تھی، شہباز

لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش عوام کی خوشحالی کیلئے سازش تھی اس گھناؤنی سازش کو ناکام بنانے پر ترک صدر‘ وزیراعظم اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہفتہ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ترک عوام نے اپنے اتحاد سے فوجی بغاوت کی سازش کو ناکام بنایا ہے اور ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کو ناکام بنانے پر ترک صدر‘ وزیراعظم اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش عوام کی خوشحالی کے خلاف ایک گھناؤنی سازش تھی ترکی نے عوام کی حاکمیت پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترک عوام نے ثابت کردیا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان عوامی رہنما ہیں اور عوام ان کی قیادت اور قائدانہ صلاحیتوں سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔(ن غ)