خبرنامہ پنجاب

ترک صدر کے استقبال کیلئے لاہور دلہن کی طرح سج گیا

لاہور: (ملت+اے پی پی) ترکی کے صدر طیب اردوان کی لاہور آمد سے قبل ہی شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔ پولیس کے اہلکاروں نے مال روڈ سے لے کر مینار پاکستان تک فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ کے ساتھ ساتھ گھوڑے بھی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے دکھائی دیئے۔ سڑکوں پر پاک ترک پرچم کے بینرز لگائے گئے ہیں اور سرکاری عمارتوں پر رنگ برنگی روشنیوں نے شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔