لاہور:(اے پی پی) ترک کمپنی البیراک لاہور میں منفرد اے ٹیکسی سروس شروع کرے گی۔ لاہور کے رہائشی منفرد اے ٹیکسی سروس میں اینڈرائیوڈ فون ایپ بھی استعمال کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں میٹر تک رسائی کی وجہ سے متعین کردہ ریٹ کے مطابق شہری خود کرایہ کا حساب لگا سکیں گے۔اے ٹیکسی سروس میں دوران سفر جی پی ایس سسٹم کی مدد سے سفر کی درست سمت کا تعین بھی کیا جاسکے گا، چوبیس گھنٹے سروس کی فراہمی کیلئے ہیلپ لائن اور شہر کے پندرہ اہم مقامات پر ٹیکسی اسٹینڈز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔ابتدائی طور پر یہ سروس 100 ٹیکسی کاروں پر مشتمل ہو گی ، تمام مسافروں کو طے شدہ چارجز کے مطابق 100 روپے ادا کرنا ہوں گے ، چوبیس گھنٹے دستیاب اس سروس کو شہری پہلے سے بک کروا سکتے ہیں ۔ لاہور میں اس سروس کا باقاعدہ آغاز سولہ فروری 2016 سے کیا جائے گا ۔