خبرنامہ پنجاب

تشدد کا شکار بچی کہاں گئی کچھ پتہ نہ چلا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) اسلام آباد کے سیشن جج کے گھر تشدد کا شکار ہونے والی بچی طیبہ کی پھوپھی کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے متاثرہ بچی کی تلاش کیلئے مختلف شہروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد پولیس کی سینئر انوسٹی گیشن ٹیم نے گھریلو ملازمہ طیبہ کی پھوپھی کو حراست میں لے لیا ہے۔ پٹھانی بی بی کا بیان قلمبند کیا جائے گا جبکہ بچی کی تلاش بھی تیز کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں مختلف شہروں میں مقامی پولیس کی مدد سے چھاپے مار رہی ہیں۔ آج لاہور، فیصل آباد، جڑانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے اور مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی تاہم تاحال متاثرہ بچی اور اس کے والدین کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔