خبرنامہ پنجاب

تشدد کرنیوالا شوہرعدالت سےنکلتےہی بیوی کےپائوں پڑگیا

لاہور: (آئی این پی) بیوی کے ساتھ معمولی معمولی بات پر جھگڑا کرنے والا شوہر احاطہ عدالت میں بیوی کے پاؤں پڑگیا ، ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافی مانگنےلگا ، بیوی پرتشدد اور بات بات پر جھگڑا کرنے والے شوہر اصغر علی کو اپنی غلطیوں کا احساس اس وقت ہوا جب حافظ آباد کی فرح نے دونوں بچوں کی حوالگی کےلیے کیس دائر کیا اور شوہر کی طلبی ہوئی ۔ جسٹس شہرام سرورچوہدری نے میاں بیوی کو ایک گھنٹے تک صلح کے لیے مہلت دی تو بس اصغرکی جان میں جان آگئی اور پھر کمرہ ء عدالت موقع غنیمت جانتے ہوئے بیوی اور سسر کے پائوں پڑ گیا ۔ اصغر نے بیوی کے سامنے ہاتھ جوڑے ، التجائیں کیں لیکن فرح بی بی اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کو دہراتی رہی اور کہا کہ یہ شوہر کے ڈرامے ہیں گھر جا کر پھر تشدد کرے گا ۔ میاں بیوی کی صلح کروانے کے لیے فریقین کے وکلا بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے بعد عدالت کیس کا حتمی فیصلے کرے گی ۔