خبرنامہ پنجاب

تعلیم پر سیاست نہیں ہونے دیںگے، رانا مشہود

فیصل آباد(اے پی پی)پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ چند مہنگے اسکولوں نے مسئلہ بنایا ہے اگر ان اسکولوں کا پانچ سالہ آڈٹ کرایا جائے تو ان کی فیسوں میں2گنا سے بھی زیادہ اضافہ سامنے آئےگا۔تعلیم کے نام پر سیاست نہیں ہونے دیں گے۔ فیصل آباد کےگورنمنٹ اسلامیہ گرلز کالج میں میڑک کے امتحانات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ چند مہنگے اسکولوں نے مسئلہ بنا رکھا ہے ،تعلیم کے نام پر سیاست اور کاروبار نہیں ہونے دیں گے ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پرائیوٹ اسکولوں کا 5 سالوں کا آڈٹ کرایا جائے تو ان کے 21 سے 2سو فیصد تک فیسوں میں اضافہ سامنے آئےگا،جس کی شکایت والدین نے کی تھی۔ رانا مشہود نے مزید کہا کہ حکومت تعلیم کے نام پر کسی کی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دےگی۔قانو ن سازی کا مقصد بچوں کو معیاری اور مناسب فیس میں تعلیم فراہم کرنا ہے۔