خبرنامہ پنجاب

تمام سیاسی جماعتوں کومیثاق معیشت کرناہوگا:ڈار

اسلام آباد: (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کے لئے متحد ہو جانا چاہیے۔ ہفتہ کو اپنی اقتصادی ٹیم کے ہمراہ بعداز بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے بعد معاشی نمو کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، اس سلسلے تین سالہ وسط مدتی حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں اور مل بیٹھ کر میثاق معیشت تیار کریں۔ اس سلسلے میں تین وسط مدتی حکمت عملیوں پر مبنی 15 سالہ حکمت عملی بھی تشکیل دی جاسکتی ہے تاکہ معاشی نمو کے پائیدار اہداف کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔