خبرنامہ پنجاب

توانائی بحران سےسینکڑوں صنعتی یونٹ بند ہوچکے: تاجر

فیصل آباد(آئی این پی)صنعت کاروں اور تا جروں نے حکو مت سے اپیل کی ہے کہ پا کستان میں توا نا ئی بحران کی وجہ سے سینکڑوں چھوٹے بڑے صنعتی یونٹ بند ہو چکے، ٹیکسٹا ئل سیکٹر کو ریفنڈ کی واپسی کے ساتھ ساتھ آکسیجن کی بھی ضرورت ہے، بجٹ میں ایسی پا لیسیاں مرتب کی جا ئیں کہ ٹیکسٹا ئل سیکٹر کے لوگ اپنی فیکٹر یوں کو تا لے لگا نے پر مجبور نہ ہوں ۔تفصیلات کے مطا بق تا جر برادری اور صنعتکاروں نے رواں ما لی کے بجٹ میں اپنی تجا ویز دیتے ہو ئے حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ وہ آنے والے بجٹ میں ایسی تا جر اور صنعت کار دوست پا لیسیاں مر تب کریں جس سے کم از کم بوجھ پڑئے پا کستان میں توا نا ئی بحران کی وجہ سے سینکڑوں چھوٹے بڑےء صنعتی ؤ نٹ بند ہو چکے اور با قی ما ندہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں حکو مت ٹیکسٹا ئل سیکٹر کوریفنڈ کی واپسی کے ساتھ ساتھ آکسیجن بھی مہیا کر ئے تا کہ اس شعبے سے وا بستہ سٹیک ہو لڈر ز زیادہ سے زیادہ سر ما یہ کاری کر یں مختلف سٹیک ہولڈرز نے کہا کہ توا نا ئی بحران کی وجہ کار خا نے بند ہو ئے اور بے روزگاری کا سیلاب آیا سٹیک ہو لڈرز نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپیل کی رواں بجٹ میں تاجر روں اور صنعت کاروں سمیت ٹیکسٹا ئل سیکٹر کے لیے خصو صی پیکج کا اعلان کیا جا ئے تا کہ پا کستان کی ایکسپورٹ میں اضا فہ ہو اور زر مبا دلہ کے ذخا ئر بھی بڑ ھیں۔