لاہور (ملت + آئی این پی) لاہورہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے الزام میں توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار خاتون کلثوم بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی درخواست پر اقبال ٹاؤن لاہور میں پلاٹ کی الاٹمنٹ کے بارے میں فیصلہ دیا لیکن متعلقہ ایل ڈی اے حکام نے عدالتی فیصلے کو نظر انداز کر دیا ہے جو توہین عدالت کے مترداف ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ایل ڈی اے حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔