لاہور(ملت آن لائن)ہائیکورٹ بارکے اجلاس کے دوران وکلا نے وزیر اعظم کے حق میں نعرے بازی کرنے والے نامعلوم شخص پر تھپٹروں کی بارش کردی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائیکورٹ بارمیں وکلاء کا ہفتہ وار احتجاج اور اجلاس جاری تھا کہ اچانک اجلاس کے دوران نامعلوم شخص نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔
دوران اجلاس نعرہ بازی کرنے والے سول نامعلوم شخص پروکلا نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اورتھپٹروں کی بارش کردی تاہم بعد میں وکلا نامعلوم شخص کی شناخت کے لئے سیکیورٹی روم لے گئے۔