خبرنامہ پنجاب

تھپڑ کیس:نیئربخاری اوران کےبیٹے کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے کیس میں سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری اور ان کے بیٹے کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود خان نے سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری اور ان کے بیٹے جرار بخاری کے کیس کی سماعت کی۔ پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے معاملے پرنیئر بخاری اور ان کا بیٹا عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے نیئر بخاری اور ان کے بیٹے جرار کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ گذشتہ سماعت پر عدالت نے بیس، بیس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کی تھی۔