خبرنامہ پنجاب

تہرے قتل کے ملزم نے خودکشی کرلی

سکھیکی: (ملت+اے پی پی) نواحی گاؤں پاڑ مسو کے رہائشی امیر علی نے چند روز قبل رشتہ کے تنازعہ پر اپنی بھابھی اور دو بھتیجیوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور بعدازاں فرار ہو گیا تھا۔ جسے پولیس نے گرفتار کر کے سکھیکی حوالات میں بند کر رکھا تھا۔ ملزم امیر علی نے حوالات میں پھندا لیکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس غفلت پر تین پولیس ملازمین کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔