خبرنامہ پنجاب

تیزاب سےجھلسی،نابینالڑکی سےاجتماعی زیادتی

لیہ (آئی این پی)لیہ کے علاقے کوٹ سلطان میں تیزاب سے جھلس کر نابینا ہونے والی لڑکی سے 3افراد کی مبینہ زیادتی کی اطلاعات ملی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے امداد کے بہانینابینا لڑکی کو گھر بلاکر زیادتی کی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی 2001میں تیزاب گردی کے واقع میں نابینا ہوئی تھی۔